31 دسمبر 2017 - 16:28
سعودی جارحیت میں درجنوں یمنی شہری شہید + تصاویر (+18)

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے شہر الجراحی پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی شام صوبہ الحدیدہ کے شہر الجراحی کے داخلی راستے پر سعودی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم تیس عام شہری شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس سے پہلے سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے ہفتے کی صبح صوبہ الحدیدہ کے شہر الخوخہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی تھی جس میں دس خواتین شہید ہوگئی تھیں۔
درایں اثنا تین بین الاقوامی اداروں نے یمن پر سعودی جارحیت فوری طور پر بند کرنے اور عام شہریوں کو امداد پہنچائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بچوں کے عالمی ادارے یونیسف، عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ صحت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی حملوں کی وجہ سے یمن انسانی المیے سے دوچار ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق گیارہ ملین بچوں سمیت یمن کی پچھتر فی صد آبادی کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

.......

/169