اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ برادری کے ثقافتی مرکز پر خود کش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس دلخراش سانحہ میں ہوئے بھاری جانی نقصان پر امت مسلمہ میں گہرے رنج و غم پایا جاتا ہے، دشمنان اسلام داعش کو، بحرین، تیونس، شام اور عراق میں شکست ہوئی ہے جس کے بعد اب افغانستان کی سرزمین اس بدترین تکفیری گروہ کی آماجگاہ بنتی جارہی ہے جس کا سب سے بڑا ایجنڈا امت مسلمہ میں تفرقہ، دہشتگردی اور بیگناھ مسلمانوں کا قتل عام ہے۔ سید پسند علی رضوی نے سانحہ ثقافتی مرکز کابل میں جاں بحق ہوئے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہےدشمن ہر ملک میں قومی، قبائلی اور لسانی سطح پر اختلافات پیدا کرکے فتنہ برپا کرنے کی کوشش میں رہتا ہے لہذا ہمیں باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمن کی اس ناپاک کوشش کو بھی ناکام بنانا چاہیے اور شعیہ قوم نے دشمن کو ہر میدان میں مایوس کیا ہے اور یہ قوم دشمن کو آئندہ بھی ہر میدان میں مایوس بنادےگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲