29 دسمبر 2017 - 14:46
جہاد اسلامی تحریک کی قدس کی حمایت میں عوام سے مظاہروں میں شرکت کی اپیل

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے آج جمعہ کو قدس اور مسجدالاقصی کی حمایت میں عوام سے مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے آج جمعہ کو عوام سے قدس اور مسجدالاقصی کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے۔

فلسطین کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین ہفتوں سےامریکی صدر ڈونلڈ ٹومپ کی جانب سے قدس کو اسرائیل  کا دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان اور امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے قدس منتقل کرنے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرمپ کے اس متنازع فیصلے کے بعد اب تک صہیونیوں کی پرتشدد کارروائیوں میں 15 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017 کو وائٹ ہاوس سے قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور امریکی حکومت سے کہا تھا کہ اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے قدس منتقل کرے جس کے بعد سے اب تک پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲