اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قومی سلامتی کے امریکی مشیر نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی معاملات میں صدر ٹرمپ کی غیر روایتی سوچ نے ان کے مشیروں کا سکون چھین لیا ہے۔
ارنا کے مطابق قومی سلامتی کے امریکی مشیر مک ماسٹر نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی غیر روایتی سوچ نے مجھ سمیت تمام امریکی مشیروں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔عراق اور افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنے والے مک ماسٹر نے دیگر ملکوں میں امریکی مداخلت کے بارے میں کہا کہ بیرونی دنیا میں مداخلت سے امریکی عوام کو بہت کم فائدہ پہنچا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایٹمی معاہدے، پیرس معاہدے اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے جیسے فیصلوں سمیت متعدد معاملات پر اپنے مشیروں کے ساتھ اختلافات رہے ہیں اور انہوں نے ان کے مشوروں کو نظرانداز کرتے ہوئے بعض فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲