اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب مختلف اضلاع کا دورہ کیا گیا جس میں جس میں مختلف موضوعات پر دروس دئے گئے۔
تفصیلات کے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے ضلع نوشھروفیروز، دادو، عمرکوٹ، میرپورخاص، کے این شاھ گڑھی خیرور، شکارپور، سمیت دیگر شہروں میں مرکز کی جانب سے درسی دورہ کیا جارہا ہے، مرکزی صدر قمر عباس غدیری ضلع نوشہروفیروز، غلام سرور سومرو نے گڑھی خیرو، شکارپور، فیاض حسین نے میرپورخاص، عمرکوٹ، مختیار علی رانجھانی نے دادو میں دورے کیئے ہیں، ان دوروں کا مقصد تنظیم میں تربیتی عمل کو مضبوط کرنا اور تنظیمی ممبران میں علم کی دلچسپی پیدا کرنا ہے، شکارپور اور گڑھی خیرو ، اور شکارپور ضلع میں نئے یونٹس قائم کیئے گئے ہیں جس میں شامل ہونے والے طلبہ نے حسینی تحریک میں شامل ہوکر با کردار ہونے کا عزم کیا ہے، نوشہروفیروز میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمرعباس غدیری نے کہا کہ اصغریہ نصف صدی سے سرزمین پاکستان میں معاشرے کی اصلاع میں موثر کردار ادا کرتی آرہی ہے، تنظیم کا اصلی حدف ہی معاشرے کی اصلاع کرنا اور نوجوانوں کو سیرت محمد و آل محمد علھیم السلام کے سیرت کے مطابق کردار سازی کرنا ہے۔






