اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے الیکشن کمیشن کی چیئرمین ایلا پمفلو وا نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا الیکشن کمیشن، بین الاقوامی سطح پر مختلف انجمنوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور انھیں انتخابات کے موقع پر مبصرین روانہ کرنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ مبصرین روانہ کرنے کے لئے یوکرین کو دعوت نہیں دی جائے گی۔ روس میں آئندہ سال اٹھارہ مارچ کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔روس میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے سرگرمیاں گذشتہ ہفتے شروع ہو گئی ہیں اور اب تک موجودہ صدر ولادیمیر پوتن سمیت چونتیس افراد اپنے نامزدگی کے لئے آمادگی کا اعلان کر چکے ہیں۔روس کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ولادیمیر پوتن کی ہی کامیابی کی زیادہ امید کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169