27 دسمبر 2017 - 14:59
ایران نے بھارت کا بیت المقدس کے حق میں ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا

ایران کے صدر نے اپنے ہندوستان دورے سے قبل اس ملک کی جانب سے اقوام متحدہ میں قدس کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدر نے اپنے ہندوستان دورے سے قبل اس ملک کی جانب سے اقوام متحدہ میں قدس کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی "اہم لائیو" کے مطابق، ایران کے صدر حسن روحانی بہت جلد ہندوستان کا دورہ کریں گے اور ھندوستان کے صدر ناریند مودی سے ملاقات کے بعد شکریہ بھی ادا کریں گے۔

ہندوستان میں رہنے والے ایرانیوں نے بتایا کہ بہت جلد ایران کے صدر حسن روحانی نئی دہلی کا دورہ کریں گے اور ان کے ہندوستانی دورے کی سبھی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ ہندوستان ہمارا دوست ملک ہے اور یہ دورہ دوستانہ تعقات کو مزید مضبوط کرےگا۔

ایران کا یہ بھروسہ قائم رکھتے ہوئے ہندوستان نے بیت المقدس کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف ووٹ دیا جس کے بعد ایران نے ہندوستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲