25 دسمبر 2017 - 21:55
قائد اعظم کے پاکستان میں انتہا پسندوں اور شرپسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں

تقریب سے خطاب میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ ہمیں بحثیت پاکستانی آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ وطن عزیر سے تکفیریت اور انتہا پسندی کیخلاف متحد ہو کر میدان عمل میں اتریں گے اور اس ناسور سے وطن کو پاک کرکے قائدؒ اور اقبالؒ کے روح کو شاد کریں گے اور ہم اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور اس پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے کہ "ہمیں قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان چاہیئے"۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اپیل پر آج ملک بھر میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کو "ہمیں قائداعظم کا پاکستان چاہیئے" کے عنوان سے منایا گیا، چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی، ڈویژنل و ضلعی سیکرٹریٹس پر قرآن خوانی و سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور میں جامعہ مسجد قصر بتول میں بابائے قوم کے ایصال ثواب کیلئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اسماعیل نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان میں انتہا پسندوں اور شرپسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہم حضرت عیسی علیہ السلام کی یوم ولادت پر بھی تمام مسلمانوں اور مسیحی بھائیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کے حقوق برابر ہے، ہم وطنوں کے درمیان نفرت پھیلانے والے دراصل وطن دشمنوں کے آلہ کار ہیں، ہم نفرت، انتہا پسندی، فرقہ واریت اور تکفیریت کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں بحثیت پاکستانی آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ وطن عزیر سے تکفیریت اور انتہا پسندی کیخلاف متحد ہو کر میدان عمل میں اتریں گے اور اس ناسور سے وطن کو پاک کرکے قائدؒ اور اقبالؒ کے روح کو شاد کریں گے اور ہم اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور اس پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے کہ "ہمیں قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان چاہیئے"۔

.......

/169