23 دسمبر 2017 - 19:49
امریکہ کے خلاف ۱۲۸ ممالک کا اتحاد بیدار ضمیروں کی ترجمانی: اصغریہ علم و عمل تحریک

مرکزی صدر پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں بیت المقدس کے متعلق امریکی فیصلے کو 128 ممالک نے مسترد کرکے بیدار ضمیروں کی ترجمانی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں بیت المقدس کے متعلق  امریکی فیصلے کو 128 ممالک نے مسترد کرکے بیدار ضمیروں کی ترجمانی کی ہے، ٹرمپ کی غلطیوں نے بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرکے مسلمانوں کو بیت المقدس کے بارے میں متحد کردیا ہے اور مسئلہ فلسطین جو دہشت گردی کے سائے میں پس پردہ چلا گیا تھا وہ ایک بار پھر اپنے اصلی مقام پر واپس آگیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ  فلسطین، بیت المقدس اور عالم اسلام کے خلاف آج تک جتنی بھی سازشیں کی گئیں وہ سب کی سب ناکام ہوگئی ہیں فلسطین کے بارے میں امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والے سازشی مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔گذشتہ چند سالوں میں مسئلہ فلسطین علاقہ میں امریکی دہشت گردی کی وجہ سے دوسرا مسئلہ بن گيا تھا لیکن اب امریکی صدر نے اپنےہی غیر قانونی اعلان کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر ایک بار پھر اجاگر کردیا ہے ۔ مسلمان مسئلہ فلسطین پر متحد ہیں اور دنیا بھر کے تمام مسلمان فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بیدار ضمیر والے  کبھی بھی فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور فلسطین و بیت المقدس کے بارے میں ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کرےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲