23 دسمبر 2017 - 18:01
شام میں امریکہ اور ترکی کی افواج کی موجودگی قانونی خلاف ورزی: بشار جعفری

شام کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نے آستانہ مذاکرات کے دوران ملک میں امریکی اور ترکی افواج کی موجودگی کو شام کی حاکمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نے آستانہ مذاکرات کے دوران ملک میں امریکی اور ترکی افواج کی موجودگی کو شام کی حاکمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔

المیادین کے مطابق، شام کے سرکاری وفد کے سربراہ بشار جعفری نے آستانہ میں ہونے والے مذاکرات کے آٹھویں دور کے اختتام پر کہا کہ شام میں ترکی اور امریکی افواج کی موجودگی دمشق کی حاکمیت کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام سے بیرونی افواج کے انخلاء کو بغیر کسی شرط کے جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔

جفری نے زور دیا کہ شام اور ترکی کے درمیان کسی طرح کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی کیونکہ وہ دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے۔

آستانہ میں شامی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکہ کا مطالبہ ہے کہ شام میں امریکی فوج باقی رہے جو کہ شام کی حاکمیت کی خلاف ورزی اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے خلاف ہے۔

جعفری نے سوچی کانفرنس میں شرکت کرنے کے حوالے سے بتایا کہا کہ ہم اس کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شام بحران کے حل کے لئے آستانہ مذاکرات کے آٹھویں دور کا آغاز گذشتہ روز کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲