20 دسمبر 2017 - 20:01
ایران نے امریکہ کیخلاف سلامتی کونسل میں احتجاج ریکارڈ کروا دیا: ایرانی وزیر خارجہ

ظریف نے کہا کہ ایران مخالف امریکی الزامات کو سربراہ اقوام متحدہ کے سامنے اٹھایا ہے اور ہم سلامتی کونسل کی آیندہ نشستوں میں بھی اس مسئلے کو اٹھائیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکیوں کے حالیہ خطرناک الزامات پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور اس مسئلے کا ہم سبنجیدگی سے تعاقب کریں گے.

خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ ایران، ترکی اور آذربائیجان کی پانچویں سہ فریقی نشست میں شرکت کے لئے گزشتہ رات باکو کے دورے پر پہنچ گئے ہیں.

ظریف نے کہا کہ ایران مخالف امریکی الزامات کو سربراہ اقوام متحدہ کے سامنے اٹھایا ہے اور ہم سلامتی کونسل کی آیندہ نشستوں میں بھی اس مسئلے کو اٹھائیں گے.

انہوں نے اقوام متحدہ میں تعینات خاتون امریکی نمائندے کے حالیہ الزامات کو سنگین، اشتعال انگیز اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایسے من گھڑت الزامات کے ذریعے یمن پر جارحیت میں اپنے کردار کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے.

خیال رہے کہ خاتون امریکی نمائندہ نیکی ہیلی نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ میں ایران پر سیکورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا تھا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲