20 دسمبر 2017 - 13:55
علامہ صادق جعفری مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل منتخب

واضح رہے کہ سابق سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی کی جانب سے نجی مصروفیات کے باعث ڈویژنل سیکریٹری جنرل شپ سے گذشتہ دنوں استعفیٰ دیا گیا تھا جسے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کی جانب سے قبول کرلیا گیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علامہ محمد صادق جعفری کو مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا گیا، نومنتخب سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری سے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی شوریٰ کا اجلاس امام بارگاہ بارگاہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا انچولی سوسائٹی میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کی زیر صدار ت منعقد ہوا، جس میں اراکین ڈویژنل شوریٰ نے کثرت رائے سے علامہ صادق جعفری کو ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کا نیا ڈویژنل سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا ہے، انتخابی عمل مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی کی زیر نگرانی انجام پذیر ہوا، واضح رہے کہ سابق سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی کی جانب سے نجی مصروفیات کے باعث ڈویژنل سیکریٹری جنرل شپ سے گذشتہ دنوں استعفیٰ دیا گیا تھا جسے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کی جانب سے قبول کرلیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ علامہ محمد صادق جعفری اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی کابینہ میں سیکریٹری امور تربیت کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے، آپ ملی یکجہتی کونسل سندھ کی کابینہ کے بھی رکن ہیں جبکہ امام جمعہ و الجماعت جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

.......

/169