13 دسمبر 2017 - 17:45
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم آپریشن کے بعد ہسپتال سے گھر واپس

بحرینی عوام کے ہر دلعزیز قائد آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم آپریشن کے دو دن بعد سیکورٹی فورسز کے ذریعے اسپتال سے اپنے محصور شدہ گھر واپس پہنچ گئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق بحرین کی بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم بحرینی بادشاہ کی جانب سے سیاسی انتقام کے تحت ان کی بحرینی شہریت منسوخی کے حکم کے بعد گزشتہ سال جون سے تاحال اپنے گھر پر نظر بندی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ان کی طبیعیت تشویشناک ہو گئی تھی تاہم آل خلیفہ سیکورٹی فورسز ان کے معالجین کو ملنے کی اجازت نہیں دے رہی تھیں۔ تاہم بحرینی عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور عالمی دباو کے بعد حکومت نے انہیں اسپتال منتقل ہونے کی اجازت دیدی تھی۔

جہاں ان کا دو دن قبل آپریشن ہوا اور ان کی صحت کچھ بہتر ہونے کے بعد ان کو گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے بحرین کے حکام پر زور دیا کہ شیخ عیسیٰ قاسم کو علاج اور فراہمی کو یقینی بنائیں اور انہیں بغیر پابندی کے ارد گرد نقل و حرکت کی مکمل آزدی دی جائے اور ان کی نطر بندی ختم کی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲