اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور؛ سید ناصر عباس شیرازی سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان ایک ماہ کے بعد فیصل آباد سے بازیاب ہوگئے ۔بازیابی کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان مسلم ٹائون لاہور میں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔
اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر انصر مہدی ،برادر قاسم شمسی ،برادر محمد جمیل، مدثر عباس ، نسیم کربلائی ،برادر سلمان ، سابق مرکزی صدور ، اور اراکین مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان موجود تھے ۔ایڈووکیٹ ناصر عباس شیرازی نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازیابی کے بعد مجھے مرکزی دفتر آئی ایس او میں آنے کے بعد جو قلبی سکون ملا ہے وہ اپنے گھر سے بھی زیادہ تھا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہم میدان میں ہیں ، پاکستان کی سربلندی کیلئے کام کرتے رہیں گے انہوںنے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کوجبری گمشدگی جیسے کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی اورریاستی اداروں کوپاکستان میں آئین کی سربلندی کواولین ترجیح دینی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲