1 دسمبر 2017 - 15:01
کشمیر میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن میں 5 کشمیر جوان شہید

ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ ساگی پورہ کے علاقے بھی بھارتی فوج نے کریک ڈاؤن کیا جس کے نتیجے میں ایک اور نوجوان شہید ہوگیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع بڈگام اور پلواما میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲