30 نومبر 2017 - 15:19
یمنی فوج نے جیزان میں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے سعودی عرب کے متعدد اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے سعودی عرب کے متعدد اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملوں میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان کے علاقوں تبہ الحمراء اور تبہ القمامہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں الطوال گذرگاہ اور نجران میں الخشیا فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔یمن میں بھی یمنی فوج نے صوبے حجہ میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور سعودی اتحاد کے ان فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲