28 نومبر 2017 - 20:08
بغداد کے مضافاتی علاقے میں دو خودکش حملے، 17افراد جانبحق

عراقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے 17 افراد جاں بحق جب کہ 28 زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے پرہجوم مارکیٹ میں شہریوں پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ 2 حملہ آوروں نے خود کو بم سے اڑا لیا۔
عراقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے 17 افراد جاں بحق جب کہ 28 زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کی پرہجوم مارکیٹ میں 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے خدشہ ہے کہ دھماکوں میں دہشتگرد تنظیم داعش کی باقیات ملوث ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کے مطابق 3 خودکش حملہ آوروں نے پرہجوم مارکیٹ میں شہریوں پر فائرنگ کی جس کے بعد بغدادی پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ 2 حملہ آوروں نے خود کو بم سے اڑا لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲