28 نومبر 2017 - 19:53
الجزیرہ داعش، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ کا ٹی وی چینل ہے: اماراتی عہدہ دار

متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی فورسز کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے الجزیر ٹی وی کے متعلق ایسا مطالبہ کر دیا ہے کہ سن کر پوری دنیا حیران رہ گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات تو روز روشن کی طرح واضح ہے کہ آج تک کسی بھی سعودی یا اماراتی یا ان کے دیگر حامی عرب ممالک نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف زبان تک نہ ہلائی لیکن مصر حملے کی ذمہ داری قطری نیوز چینل الجزیرہ پر ڈال کر آج اماراتی عہدیدار نے امریکہ اور اسرائیل کے دل جیت لئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی فورسز کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے الجزیر ٹی وی کے متعلق ایسا مطالبہ کر دیا ہے کہ سن کر پوری دنیا حیران رہ گئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ضاحی خلفان تمیم نے گزشتہ روزالجزیرہ پر انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ”الجزیرہ نے دہشت گردوں کو مصر کی مسجد میں ہونے والے حملے کی ترغیب دی۔ یہ داعش، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ کا ٹی وی چینل ہے اور اتحادی فوج کو چاہیے کہ دہشت گردی کی اس مشین پر بمباری کر دے۔“

ضاحی خلفان تمیم نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "کب تک الجزیرہ مصر اور عرب دنیا کی سکیورٹی کے ساتھ کھلواڑ کرتا رہے گا۔"

اس پر ردعمل دیتے ہوئے الجزیرہ عربی کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسر ابو حلالہ کا کہنا تھا کہ "اگر الجزیرہ یا اس کے ملازمین پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو اب اس کی تمام تر ذمہ داری ضاحی خلفان پر عائد ہو گی۔ متحدہ عرب امارات ان کے بیان پر ردعمل دے کیونکہ وہ نہ صرف اماراتی شہری ہیں بلکہ اماراتی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار بھی ہیں۔ وہ مصر کی مسجد میں ہونے والے خوفناک حملے پر لوگوں کے دکھ اور غم و غصے کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جو درحقیقت دہشت گردی کی ترغیب دینے کے زمرے میں آتا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲