اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعيت علمائے اہل سنت عراق كے سربراہ نے شام اور عراق ميں داعش كي شكست كو ايك اہم پيشرفت قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ ہم سب اس حقيقي فتح پراللہ تعالي كي درگاہ ميں سرخرو ہيں.
انہوں نے ايران سميت مسلم دنيا كے مايہ ناز قدس بريگيڈ كے سربراہ جنرل قاسم سليماني كي طرف سے اسلامي انقلاب كے رہبر معظم حضرت آيت اللہ خامنہ اي كو بھيجے گئے خط كي اہميت بتاتے ہوئے كہا كہ عراق ميں داعش كے خلاف برسرپيكار شہیدوں كے مقدس خون سے ہميں فتح اور كاميابي نصيب ہوئي ہے.
انہوں نے كہا داعش كو شكست دينے ميں اہل تشيع سميت اہل سنت والجماعت اور ديگر اقوام نے بھي اپني جانوں کا نذرانہ دے كر جہالت اور تاريكي پر فتح حاصل كي ہے.
انہوں نے داعش كي شكست ميں علما کے كردار پر روشني ڈالتے ہوئے جنرل سلمياني كو مخاطب قرار دے كر كہاہے كہ اللہ تعالي آپ اور دوسرے حقيقي مجاہدين كو شيطاني طاقتوں كے سازشوں سے دور ركھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲