26 نومبر 2017 - 18:37
شہید حججی جیسے شہدا نے دہشتگرد گروہ داعش کو شکست دی ہے

ایران کے صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا شہید حججی رضا کار فورسز کیلئے نمونہ تھے اور جب وہ گروہ داعش کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تو وہ کسی گھبراہٹ کا شکار نہیں تھے اور آج شہید حججی جیسے شہدا ہی گروہ داعش کی نابودی کا باعث بنے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر قزوین کے امام جمعہ آیت اللہ عبدالکریم عابدینی نے 22 ستمبر 2017 کو شہر قزوین میں مسجد النبی میں ایرانی رضاکارفورسز کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا رضاکار فورس سیاسی ہے لیکن کسی خاص گروہ سے وابستہ نہیں ہے اور رضاکار فورس کے کارکن مجاہد ہیں لیکن بے نظم اور شدت پسند نہیں ہیں۔

صوبہ قزوین میں نماںئدہ ولی فقیہ نے کہا رضا کار فورس کو ایک یونیورسٹی سمجھیں کہ جس کا نصاب قرآن کریم اور نہج البلاغہ ہے۔
انہوں نے کہا شہید حججی رضا کار فورس کے حقیقی نمائندے تھے اور شہیس حججی جیسے شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے آج گروہ داعش نابود ہوا ہے۔

.......

/169