26 نومبر 2017 - 16:55
صدر رجب طیب اردوغان کا ہر 15 دن میں ایران اور روس کے صدور سے گفتگو کرنے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے روس کے شہر سوچی میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس اور ایران کے صدور کے ساتھ ہر 15 دن میں اہم امور پر گفتگو کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے روس کے شہر سوچی میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس اور ایران کے صدور کے ساتھ ہر 15 دن میں اہم امور پر گفتگو کریں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ ہم نے سوچی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شام کے بحران کو ختم کرنے کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے ہیں اور ہم نے ہر 15 دنوں یا ایک ماہ میں باہم ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

.......

/169