اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ دواؤں کی پیداوار کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں.
يہ بات سائرہ 'افضل تارڑ' نے اتوار کے روز ايراني صوبے اصفہان کے صحتي مراکز کا دورہ کرنے کے موقع پر اصفہان کي ميڈيکل يونيورسٹي کے سربراہ 'طاهره چنگيز' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہي.
انہوں نے کہا کہ ايران اور پاکستان کے درميان صحت کے شعبے ميں باہمي تعاون کي توسيع سے ميڈيکل سائنس کي ترقي اور وبائي اور غير وبائي بيماريوں کو کم کرنے ميں مدد ملے گي.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک صحت کے شعبے ميں مشترکہ تعليمي ورکشاپس کے انعقاد اور اسکالرشپ کے حوالے سے باہمي تعاون کر سکتے ہيں.
تفصيلات کے مطابق، پاکستاني وزير صحت گزشتہ روز ايراني وزير صحت کي دعوت پر ايک اعلي 14 رکني وفد کي قيادت ميں ايراني دارالحکومت تہران پہنچی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲