اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب نے یمن کے نہتے عوام کا قتل عام کرنے کیلئے امریکی دفاعی کنٹریکٹرز سے مزید 7 بلین ڈالر مالیت کا جدید اسلحہ خریدنے پر اتفاق کر لیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈیل کے تحت ریاض حکومت اہداف کو سرعت سے نشانہ بنانے والا اسلحہ خریدے گی۔
تاہم امریکا میں کئی قانون داناس ڈیل پر اعتراض کر سکتے ہیں کیونکہ سعودی عرب امریکا سے حاصل کردہ اسلحہ یمن جنگ میں بھی استعمال کر رہا ہے اور وہاں سعودی عسکری اتحاد کی فوجی کارروائیاں شہری ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہیں۔
امریکی کانگریس کی طرف سے اس ڈیل کی حتمی منظوری ملنا تاہم ابھی باقی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲