اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں نے ایک اور اہل تشیع کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ قتل کی یہ کارروائی تھانہ پروا کی حدود میں پیش آئی۔ چوہدوان موڑ پر موٹر سائیکل پہ سوار دو اہدافی قاتلوں نے معروف نوحہ خوان و شاعر اہلبیت صابر حسین پہ پسٹل سے فائرنگ کی۔ حملہ آور انتہائی تربیت یافتہ تھے کہ چلتے موٹرسائیکل سے فائرنگ کرکے صابر حسین کو سر میں گولیاں ماریں۔ سر میں لگنے والی مہلک ثابت ہوئی اور صابر حسین موقع پہ ہی شہید ہوگئے۔ ایک ہفتے میں اہل تشیع ٹارگٹ کلنگ کی یہ تیسری کارروائی ہے جو سرعام دن دیہاڑے انجام دی گئی اور پولیس تاحال کسی ایک ذمہ دار کو بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 13 نومبر کو پروا میں میڈکل سٹور پر فائرنگ سے ثمر عباس کو نشانہ بنایا گیا۔ 18 نومبر کو ڈیرہ شہر میں عیدگاہ کے قریب عقیل حسین کو ٹارگٹ بنایا گیا جبکہ آج 20 نومبر کو معروف شاعر اہلبیت و نوحہ خوان صابر حسین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ دوسری طرف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یکے بعد دیگر تین شیعہ نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں اداروں کی جانب سے گمشدہ تشیع نوجوانوں کی بازیابی کیلئے ایک ملک گیر تحریک مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169