اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔ سعودی عرب نے جوکچھ قطر کے ساتھ کیا اب وہ لبنان کے ساتھ کررہا ہے۔
قطر کے وزير خآرجہ نے کہا کہ خطے کے بعض مسائل سعودی عرب کی غلط اور گستاخانہ پالیسی کی بنا پر کنٹرول سے خارج ہورہے ہیں۔ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ سعودی عرب دوسروں کو آگ میں جلا کر خود محفوظ نہیں رہ پائے گااور خطے میں اس کی روشن کردہ آگ ایک دن اس کے دامنگير بھی ہوجائے گی۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب کو چھوٹے عرب ممالک پر تسلط اور جارحیت کے بجائے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔
.......
/169