18 نومبر 2017 - 09:28
ایران عالمی کوآپریٹو یونین کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران آئندہ سال کے نومبر میں منعقد ہونے والے 13ویں عالمی کوآپریٹو یونین کے ایشیا پیسفک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں ایشیائی ممالک، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شریک ہوں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران آئندہ سال کے نومبر میں منعقد ہونے والے 13ویں عالمی کوآپریٹو یونین کے ایشیا پیسفک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں ایشیائی ممالک، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شریک ہوں گے.

تفصيلات كے مطابق، منعقد ہونے والے سربراہي اجلاس باہمي تعاون كي ترقي ميں اہم كردار ادا كرسكے گا.

اس اجلاس ميں حصہ لينے والے اپنے حاليہ تجربات اور كاميابيوں كي منتقلي كے لئے تعليمي وركشاپس، مضامين كي پيشكش اور مختلف نشستوں ميں شركت كريں گے.

واضح رہے كہ 20 ممالك كي 80 تنظيميں اس يونين كے علاقائي ركن ہيں جس ميں ہر دو سال ايك نسشت منقعد ہوتي ہے.

اس يونين كے ڈائريكٹر 'بالاسوبرامانيان اير' ہے اور اس تنظيم كے اہم مقاصد كوآپريٹيو كے اقدار اور علاقائي اصول كي حفاظت، سالانہ منصوبوں اور بجٹ كي فراہمي، علاقائي اسٹريٹجك منصوبوں، علاقائي كام كي منصوبہ بندي اور اس يونين سے متعلقہ سرگرميوں پر عملدرآمد كرنا ہيں.

ياد رہے كہ 12واں عالمي كوآپريٹو يونين كے ايشيا پيسفك سربراہي اجلاس كا 14 سے 17 نومبر تك ملائيشيا ميں انعقاد ہوا جس ميں ايراني چيمبر آف كامرس كے نمائندے، ايراني پارليمنٹ كے بعض اراكين اور دوسرے ايراني حكام نے شركت كي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲