18 نومبر 2017 - 09:20
ایران کا چابہار بندرگاہ کی توسیع میں بہارت کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم

ایران کے وزیر سڑک اور شہری ترقی نے بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران چابہار بندرگاہ میں بہارت کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کر رہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر سڑک اور شہری ترقی نے بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران چابہار بندرگاہ میں بہارت کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کر رہا ہے.

يہ بات عباس آخوندي نے جمعہ كے روز تركمنستان كے دارالحكومت اشك آباد ميں افغانستان سے متعلق منعقد ہونے والي عالمي كانفرنس كے موقع پر ہندوستاني وزير مملكت برائے خارجہ امور مبشرجاويد اكبر كے ساتھ ملاقات كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے ايران كي جانب سے چابہار بندرگاہ كي توسيع كے ليےغيرملكي سرمايہ كاري كو راغب كرنے كا حوالہ ديتے ہوئے چابہار بندرگاہ كے ترقياتي منصوبے كو بحرہند كے راستے بہارت، افغانستان اور وسطي ايشيائي ممالك كو ايك دوسرے سے متصل كرنے كي جانب اہم قدم قرار ديا.

آخوندي نے ايراني چابہار بندرگاہ كے ترقياتي منصوبے كو ايران، بھارت اور افغانستان كي اقتصادي خوشحالي ميں ايك بنيادي اور بڑا قدم قرار ديتے ہوئے كہاكہ اس بندرگاہ كے ذريعے بہارت سے افغانستان ميں گندم كي پہلي كھيپ كي منتقلي، اس مقصد كي تك رسائي كے ليے پہلا گام ہے.

ايراني وزير نے شمالي - جنوبي كوريڈور كي تعمير كے ليے ايران، روس اور بہارت كے باہمي تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ تينوں ممالك كو اس كوريڈور كي مزيد توسيع كے ليے اپني باہمي تجارتي پاليسيوں پر نظر ثاني كرني چاہيے.

اس موقع ميں مبشرجاويد اكبر نے دونوں ممالك كے تجارتي تعلقات كے فروغ كے ليے ايران كي تجويز كا خير مقدم كرتے ہوئے كہا كہ اس مقصد كے حصول اور ان مو‍‌ضوعات كے سنجيدہ جائزہ لينے كے ليے دونوں ممالك كے حكام كے درميان باہمي ملاقات كرنا ناگزير ہيں.

بہارتي وزير نے كہا كہ ايران اور بہارت كے درميان مشتركہ اقتصادي كانفرنس كا انعقاد دونوں ممالك كے درميان تجارتي، اقتصادي اور سفارتي تعلقات كو مزيد مضبوط بنانے پر اہم اور تعميري كردار ادا كر سكتا ہے.

تفصيلات كے مطابق، بہارت چين كے بعد ايراني تيل كے دوسرے گاہك ہے اور في الحال تيل كے علاوہ كيميائي اور پيٹرو كيميكل مصنوعات، گري دار ميوے اور كھجور ايران سے بھارت كو برآمد كي جا رہي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲