12 نومبر 2017 - 12:37
بنگلہ دیش کے چیف جسٹس نے استعفی دے دیا

بنگلہ دیش کے چیف جسٹس نے کرپشن کے سنگین الزامات پر استعفی دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے چیف جسٹس نے کرپشن کے سنگین الزامات پر استعفی دے دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی اقدامات کو عدلیہ کی خود مختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔
حزب اختلاف کے رکن مودود احمد نے الزام لگایا کہ اس طرح کے استعفے کی کوئی نظیر نہیں ملتی اور یہ شرمناک اقدام ہے۔ انہیں استعفا دینے پر مجبور کیا گیا ہے، جو عدلیہ کی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ چیف جسٹس سریندر کمار سنہا نے رواں برس اگست میں حکومت کے خلاف ایک تاریخی فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد سے یہ اطلاعات تھیں کہ ان پر استعفی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ وہ کینیڈا کے دورے پر ہیں اور انہوں نے اپنا استعفی کینیڈا سے ہی بھیج دیا۔

.......

/169