11 نومبر 2017 - 17:44
ایران اور خطے کے ممالک سعودی عرب کی سازشوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں: خرازی

ایران کی خارجہ تعلقات اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ گزشتہ بہت سالوں سے اب تک سعودی عرب نے دوسرے ممالک کے خلاف بہت سازشیں کی ہے مگر ایران اور علاقائی ممالک اس عزائم کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے مکمل آمادہ ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی خارجہ تعلقات اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ گزشتہ بہت سالوں سے اب تک سعودی عرب نے دوسرے ممالک کے خلاف بہت سازشیں کی ہے مگر ایران اور علاقائی ممالک اس عزائم کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے مکمل آمادہ ہیں.

يہ بات نامور ايراني سفارتكار "سيد كمال خرازي" نے جمعہ كي رات ويانا كي ڈپلوميٹك اكيڈمي ميں منعقدہ يورپي اسمبلي كے اجلاس كے موقع پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي انٹرويو ديتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ ايران، علاقائي امن اور استحكام كا سب سے بڑا عنصر ہے كيونكہ دہشت گردي كے خلاف خطے كے خودمختار رياستوں سميت شام اور عراق كا دفاع اور حمايت كر رہا ہے.

ايران كے سابق وزير خارجہ نے بتايا كہ دہشتگردي كو پيدا كرنے والے ممالك، خطے كے عدم استحكام كا عنصر ہيں.

انہوں نے بتايا كہ امريكہ، اس ممالك كي بڑي دولت اور بڑے پيسے كي وجہ سے ان ممالك كي پشت پناہي اور اپنے ہٹھياروں كو فروخت كر رہا ہے جو يہ علاقائي بد امني كا باعث ہوگيا ہے.

خرازي نے كہا كہ ايران اب تك اس حوالے سے اپني ذمہ دارياں پر عمل كيا ہے اور اللہ كے فضل و كرم سے مستقبل بھي اس پرعمل كرے گا لہذا اميد ہے كہ خطي ممالك اپنے پاؤں پر كھڑيں اور خطے كے سب ممالك كے درميان امن اور دوستي برقرار ہوجائے.

انہوں نے خطے ميں سعودي عرب كے ممكنہ اشتعال انگيز اقدامات كے حوالے سے كہا كہ گزشتہ بہت سالوں سے اب تك سعودي عرب نے دوسرے ممالك كے خلاف سازشيں كي ہے ليكن ايران اور خطي ممالك ہميشہ سعودي عرب كي سازشوں سے نمٹنے كے لئے تيار ہيں.

خرازي نے لبنان كے سنگين بحران كي اصل وجہ كو لبنان كے اندروني معاملات پر سعودي عرب كي براہ راست مداخلت قرار ديا.

ايراني عھديدار نے كہا كہ ايران ہميشہ خطي ممالك كے ساتھ تعلقات بڑھانے كا خواہاں ہے.

انہوں نے كہا كہ ہم اميد ركھتے ہيں كہ يہ حساس حالات گزر جائے اور خطي ممالك، علاقائي امن اور سلامتي كے لئے باہمي تعاون كريں گے.

انہوں مسلمانوں كے مختلف فرقوں كے حوالے سے ايك سوال كے جواب ميں كہا كہ اسلام كے مختلف گروپوں اور فرقوں كے درميان كو‏ئي مشكل اور اختلاف نہيں ہے ليكن كچھ لوگ اپنے مقاصد اور مفادات كے ليے فرقہ وارانہ اور مذہبي اختلافات كو ہوا دے رہے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ہمارے پاس سني كے فرقوں جيسے حنيفي، حنبل اور شفي كے درميان فرق نہيں ہے ليكن سعودي عرب، اپنے سياسي مقاصد كے لئے وہابيت كا رواج دے رہا ہے.

خرازي نے ايران كو دنيا ميں سب سے بڑے توانائي وسائل بالخصوص گيس كا مالك قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايران ہميشہ يورپ كے ساتھ تجارتي تعلقات كا خواہاں ہے.

انہوں نے كہا كہ ايران، گيس پائپ لائن كے ذريعے يورپي ممالك كو گيس كي منتقلي اور ايل اين جي كي پيداوار كے ليے تيار ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲