اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ ہلمند میں گورنر کے ترجمان «عمرزواک» کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکہ لشکرگاہ شہر کے بولان نامی علاقے میں کیا گیا ہے۔
لشکرگاہ کے پولیس کمانڈر کا کہناہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار غائب ہے۔
دوسری جانب لشکر گاہ میں ہستپال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں دسیوں کابل حکومت کے اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
گزشتہ دو ہفتوں سے طالبان کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے، کچھ عرصہ قبل قندھار میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 43 افغان فوجی مارے گئے تھے۔
اس سے قبل افغانستان کے صوبہ غزنی اور پکتیا میں طالبان نے حملہ کرکے 70 سے زائد افراد کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲