اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے دورہ تہران کے موقع پر پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اپنے اپنے انداز میں شہ سرخیاں لگائی ہیں جس کے کچھ نمونے قارئین کی خدمت میں پیش کئے جارہے ہیں۔
معروف خبر رساں ادارہ اے آر وائی ون نے لکھا کہ "پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ"
اے آر وائی ون نے لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، بہتر سیکیورٹی مینجمنٹ سے دہشت گردی سے مؤثر طور پر نمٹا جاسکتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، ایران برادر ممالک اور تاریخی ثقافت کے حامل ہیں، بہتر سیکیورٹی مینجمنٹ سے دہشت گردی سے مؤثر طور پر نمٹا جاسکتا ہے۔
بعد ازاں آرمی چیف نے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، ایرانی قیادت نے دورہ ایران پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
مبشرلقمان نامی خبررساں ادارے نے کچھ یوں سرخی لگائی ہے: آرمی چیف کا ایران جا کر ایسا اعلان کہ بھارت تلملا اٹھا، حسن روحانی،جواد ظریف،میجر جنرل باغری نے بھی حمایت کردی۔
اس ویب سائٹ نے مزید لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک ایران سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران بارڈر مینجمنٹ نہایت ضروری ہے ، بارڈر مینجمنٹ سے پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی کوشش ناکام ہوگی ، دہشتگردی اور انتہا پسندی مشترکہ دشمن ہیں ، پاکستان اور ایران برادر پڑوسی ملک ہیں جو ثقافتی تاریخی اور مذہبی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں، دونوں ممالک کی مسلح افواجکے درمیان باہمی تعاون کی ایک تاریخ ہے ، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
دہشتگردی اور انتہا پسندی مشترکہ دشمن ہیں ۔ دونوں ممالک نے باہمی تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادر پڑوسی ملک ہیں جو ثقافتی تاریخی اور مذہبی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔
روزنامہ پاکستان نے کچھ یوں لکھا ہے: پاکستان،ایران کااپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق ، آئی ایس پی آر
روزنامہ پاکستان نے مزید لکھا ہے: اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاک ایران بارڈر پر مسائل پیدا کر سکتے ہیں ، ہمیں دہشت گردوں کو روکنے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی،دہشت گردوں کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور کوئی تیسرا فریق پاک ایران بارڈر پر مداخلت نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کی اعلیٰ قیادت کو پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
معروف ادارے جنگ نیوز نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے حوالے سے لکھا کہ آرمی چیف نے ایران کو دوستی و تعاون کا پیغام دیا۔
جنگ نیوز کے مطابق تہران میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایرانی جنرل اسٹاف افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو امن، دوستی سرحد قرار دیا ہے۔
نوائے وقت نے لکھا کہ ایران نے پاکستان کو بجلی اور گیس دینے کی پیشکش کر دی۔
نوئے وقت کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پیشکش کی۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان کو بجلی‘ گیس سپلائی کرنے کیلئے تیار ہے۔
اردو پوئنٹ نے لکھا کہ دو دہائیوں بعد پاکستانی آرمی چیف کا سرکاری دورہ ایران ہے، دورے کو دونوں ممالک کے درمیان سرحدی سکیورٹی اوردفاعی شعبوں میں تعاون کیلئےاہم قرار دیاجارہا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف محمد باقری سے ملاقات ہوئی،جس میں سرحدی سکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی فوج کے سربراہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سچ نیوز نے آرمی چیف کی صدر روحانی سے ملاقات کا عنوان کچھ یوں دیا؛ "آرمی چیف کی ایرانی قیادت سے ملاقات: بارڈر سیکیورٹی منیجمنٹ پر زور"
سچ نیوز کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات میں بارڈر سیکیوٹی منیجمنٹ پر زور دیا۔
آرمی چیف نے دورہ ایران کے دوران ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری سے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
.......
/169