اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں وہابی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں ڈی آئی جی موٹر ٹرانسپورٹ حامد شکیل سمیت 3 پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈی آئي جی حامد شکیل درانی کی گاڑی چمن ہاؤسنگ اسکیم ایئرپورٹ روڈ سے گزر رہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار حامد شکیل اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں وہابی دہشت گردوں نے ڈی آئي جی موٹرٹرانسپورٹ حامدشکیل کی گاڑی کونشانہ بنایا، دھماکے سے ڈی آئی جی کی گاڑی کےعلاوہ 3 گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو وہابی دہشت گردوں سے شدید خطرات لاحق ہیں وہابی دہشت گرد غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔




.......
/169