اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور برربیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل برکان سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے یمنی میزائل نے اپنے ھدف کو بالکل درست نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب کے ذرائع نے بھی ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔
.......
/169