4 نومبر 2017 - 17:01
قومی اتحاد کی بدولت اسرائیل کی ہر قسم کی ممکنہ جارحیت کے خلاف کامیاب ہوں گے: لبنانی صدر

لبنان کے صدر نے تاکید کی ہے کہ لبنانی قوم اپنی وحدت اور طاقت کی بدولت اسرائیل کی ہر قسم کی ممکنہ جارحیت کے خلاف کامیاب رہے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے صدر نے تاکید کی ہے کہ لبنانی قوم اپنی وحدت اور طاقت کی بدولت اسرائیل کی ہر قسم کی ممکنہ جارحیت کے خلاف کامیاب رہے گی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہم پر جنگ مسلط کی تو وہ غلبہ حاصل نہیں کرسکے گا اور یہ اسرائیل کی کمزوری ہے۔

لبنان کو اسرائیل پر غلبہ بین الاقوامی قراردادوں کے ذریعے نہیں بلکہ اپنی طاقت اور وحدت سے حاصل ہوا ہے کیونکہ ہم اپنے وطن کے دفاع  کے لیے کسی دوسرے پر تکیہ نہیں کرتے۔

انہوں نے حزب اللہ کے غیر مسلح ہونےکے مسئلے کے حل کو مشرق وسطیٰ کے بے پناہ مسائل کے حل سے مشروط کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲