اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور عراقی اربعین امام حسین(ع) کے ہیڈکوارٹر کے سربراہ نے اس سال میں ایرانی زائرین کی شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سال ایرانی سرحدوں سے کربلائے معلی میں زائرین امام حسین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرے گی.
يہ بات 'ايرج مسجدي' نے ہفتہ كے روز عراقي صوبے واسط سے روانگي سے پہلے ارنا كے نمائندے سے بات چيت كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ اعلان شدہ اعداد و شمار كے مطابق، گزشتہ سال كے مقابلے ميں چہلم امام حسين (ع) كے زائريں كي تعداد ميں 300 ہزار افراد كا اضافہ ہوا ہے.
انہوں نے كہا كہ گزشتہ جمعرات تک ايران كي بحري اور فضائي سرحدوں سے 17 لاكھ زائرين كربلائے معلي پہنچ چكے ہيں.
ياد رہے كہ گزشتہ سال 20 لاكھ سے زائد ایرانی زائرين سيد الشہداء حضرت امام حسين عليہ السلام كے چہلم ميں شركت كے ليے عراق روانہ ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲