اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنسی اسکینڈل کے حوالے سے مائیکل فیلن نے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اخلاقی طور پر گری ہوئی حرکت کی تھی۔اس لئے وہ اپنے عہدے سے استعفا دے رہے ہیں - ان کے استعفے کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے گوین ویلمسن کو نیا وزیردفاع مقرر کیا ہےاس سے پہلے مستعفی ہونے والے برطانوی وزیردفاع نے اعتراف کیا تھا کہ خاتون صحافی جولیا ہارٹلے نے انھیں خبردار کیا تھا کہ اگر پھر انھوں نے دوبارہ اس طرح کی حرکت کی تو وہ منہ پر مّکا مار دیں گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے کئی اراکین کو جنسی اسکینڈل کا سامنا ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل جنسی اسکینڈل میں ملوث برطانوی وزیر سمیت چار اراکین پارلیمنٹ کے خلاف ثبوت سامنے آئے تھے۔جنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے والے اراکین کا تعلق برطانیہ کی حکمراں جماعت اور لیبر پارٹی دونوں سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169