3 نومبر 2017 - 13:25
شام کے بارے میں امریکی اور روسی وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس گفتگو میں روسی وزير خارجہ نے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں سیاسی راہ حل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام کی قومی حاکمیت کا احترام ہر حال میں ضروری ہے اور کیمیائی ہتھیارون کے مسئلہ کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے بلکہ حقیقت کی تہہ تک پہنچنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169