2 نومبر 2017 - 13:16
بہت جلد عراق سے دھشتگردوں کے صفایا ہو جانے کی نوید دی جائے گی: حیدر العبادی

عراقی وزیراعظم کا کہنا ہےکہ بہت جلد عراق کے تمام علاقوں کا دہشت گردوں سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیراعظم کا کہنا ہےکہ بہت جلد عراق کے تمام علاقوں کا دہشت گردوں سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جائے گا۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ ملک میں داعش سمیت تمام دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے اب کچھ محدود علاقوں میں بعض شرپسند عناصر موجود ہیں ان کا بہت جلد خاتمہ کیا جائے گا۔

العبادی نے کردستان میں ہونے والی ریفرنڈم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کردستان کا مسئلہ اب نمٹ چکا ہے، اس کے بارے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کردستان کی تمام سرحدوں کی خود نگرانی کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲