31 اکتوبر 2017 - 11:46
ایرانی وزیر خارجہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے والد کے انتقال پرتعزیت اور تسلیت پیش کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ والد مرحوم ایک نیک ، صالح ، مؤمن اور دیندار انسان تھے اور اللہ تعالی نے جن کی تربیت کے نتیجے میں آپ جیسے مخلص ، نیک ، صالح ، مؤمن اور بہادر انسان ایرانی قوم کو عطا کئے ۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔

.......

/169