26 اکتوبر 2017 - 13:51
کربلا میں اربعین حسینی کے زائرین کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل

کربلا کے پولیس سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پینتیس ہزار سیکورٹی اہلکار مکمل طور پر آمادہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا کے پولیس سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پینتیس ہزار سیکورٹی اہلکار مکمل طور پر آمادہ ہیں۔

کربلا کے پولیس سربراہ میجر جنرل احمد زوینی نے کربلا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عراق کے وزیر داخلہ کی ہدایات پر اربعین حسینی کے موقع پر امن و امان کے تحفظ کے لئے ان پینتیس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو جلد ہی کربلا روانہ کر دیا جائے گا۔توقع کی جاتی ہے کہ اس سال اربعین حسینی کے موقع پر دسیوں لاکھ غیرملکی زائرین کے ساتھ ساتھ تیس لاکھ ایرانی زائرین بھی مختلف راستوں سے کربلائے معلی پہنچیں گے۔قابل ذکر ہے کہ نواسۂ رسولۖ حضرت امام حسین (ع) اور آپ کے اصحاب باوفا کے چہلم کے موقع پر ہر سال پوری دنیا سے کروڑوں کی تعداد میں مکتب اہلبیت کے پیروکار حسینی زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲