19 اکتوبر 2017 - 15:15
شام میں دہشتگردوں کی شرمناک شکست مغربی سازشوں پر کاری ضرب تھی: صدر الاسد

شام کے صدر 'بشار الاسد' نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کی شرمناک شکست خطے کے خلاف مغربی منصوبوں اور سازشوں پر کاری ضرب تھی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صدر 'بشار الاسد' نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کی شرمناک شکست خطے کے خلاف مغربی منصوبوں اور سازشوں پر کاری ضرب تھی.

یہ بات شامی صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل 'محمد حسین باقری' کے ساتھ دمشق میں ہونے والی ایک ملاقات میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے جنرل باقری سے درخواست کی کہ ان کی طرف سے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ 'سید علی خامنہ ای' کو ان کے لئے نیک خواہشات پہنچائیں.

ایرانی سپہ سالار نے بھی اس ملاقات میں سپریم لیڈر کا خصوصی مراسلہ شامی صدر کو پہنچایا.

بشار الاسد نے مزید کہا کہ خطے میں مغربی سازشیں بے نقاب ہونے کی وجہ سے بعض ممالک میں دہشتگردوں کی پشت پناہی بالخصوص شام میں ان کی سرپرستی کا آغاز کردیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج شام میں دہشتگردوں کے خلاف فوتحات میں ہمارے اصل پارٹنر ہیں.

جنرل باقری نے اس ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف شامی مسلح افواج کی حالیہ فتوحات پر مبارکباد پیش کی.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شام میں دہشتگردی کی لعنت ختم ہونے کو ہے.

میجر جنرل باقری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شامی قوم اور حکومت کی بھرپور حمایت جاری رہے گی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲