اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام میں یوم حسین علیہ السلام منایا گیا، جس کی صدارت اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے کی، پروگرام میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے ہوئے شعیہ اسکالر حجتہ السلام والمسلمین علامہ محمد حسن مطھری، اہلسنت کے اسکالر مسعود جمال خانزادہ، پروفیسر عبدالغفور سیال اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطبات میں کہا کہ حسین علیہ السلام کا قیام اصلاح امت کے لیے تھا، جب دین پہ مشکل وقت آجاتا ہے تو معاشرے کے ذمہ دار افراد پر قیام واجب ہوجاتا ہے، آج پوری انسانیت کے لیئے امام حسین علیہ السلام کا درس راہ نجات نظر آتا ہے، یہ حقیقت ہے کہ دنیا کا مستقبل کربلا سے وابستہ ہے، امام حسین علیہ السلام انسانیت کے لیئے نقطہ وحدت و اتحاد ہیں، دنیا بھر میں امام حسین علیہ السلام کے فکر کو عام کرنے کی ضرورت ہے، حسین علیہ السلام تمام مظلومین جہاں کے لیئے بیداری کا سبب بنتے رہے ہیں، یزید ملعون کے خلاف قیام یہ واضع کرتا ہے کہ باطل اور ظالموں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا جاسکتا، قیام صرف راہ خدا میں ہوتا ہے. پروگرام میں یونیورسٹی کا طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔










۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲