اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف شیعہ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی اور شیعہ مسنگ پرسن ریلیز کمیٹی سے بغدادی تھانے میں شیعہ مسنگ پرسن کی فیملیز نے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا ہم فیملیز کے مطمین ہونے اور مثبت نتائج آنے تک سکون سے نہیں بٹھیں گے اور اپنی گرفتا ریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ہماری گر فتاریوں سے ہمارے حو صلے اور بھی بلند ہو گے ہیں جب تک ہمارے تمام بے گناہ اسیروں کی رہائی نہیں ہوجاتی اُس وقت تک یہ تحریک جاری رہی گی اس مو قع پر شیعہ مسنگ پرسن فیملیز کا کہنا تھا ہمیں آپ پر پورا اعتماد ہے اور ہم آپ اور تمام گر فتاری دینے والے علماء کرام کے اس جز بے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جو بھی ہدایات آپ کی طرف سے جاری ہونگی ہم اس کو تسلیم کریں گے آخر میں علامہ حسن ظفر نقوی نے حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسنگ پرسن کو اُن کی فیملیز سے ملو ایا جائے اگر اُن کا کوئی جرم ہے تو انھیں عدالت میں پیش کیا جائے اس طرح بیلنس پالیسی کے تحت سالوں سے نوجوانوں کو غائب رکھنا کہا کاانصاف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲