اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ شالکوٹ کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا، دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منقتل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق میں ٹرک میں 35 پولیس اہلکار سوار تھے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق سریاب کے علاقے سبی روڈ پر پولیس ٹرک پر بم حملے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں، جہاں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 35 کے قریب پولیس اہلکار سوار تھے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارود سے بھری ہوئی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق سفید رنگ کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے بعد دھماکہ ہوگیا۔












.......
/169