17 اکتوبر 2017 - 15:53
پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولیعہد سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصاً فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل پاکستانی فوج نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کے بادشاہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

.....

/169