اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افریقی یونین کے سربراہ 'موسی فکی محمد' نے اپنے ایک بیان میں ایران جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے.
صدر افریقی یونین نے مزید کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدہ بین الاقوامی برادری اور طویل سفارتکاری کے عمل کی فتح ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ کو نہ صرف اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے منظور کیا ہے بلکہ اسے بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کی حمایت حاصل ہے.
افریقی رہنما موسی محمد نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کا نفاذ علاقے میں پائیدار امن و استحکام کے لئے ناگزیر ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲