16 اکتوبر 2017 - 15:27
فرانس کا دہشتگردی اور جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا ۔صدر میکرون نے کہا کہ ایسے تمام غیر ملکی افراد جو بغیر دستاویزات کے فرانس میں مقیم ہیں ۔ اگر وہ دہشت گردی اور جرائم میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھائیں گے ۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل تیونس سے تعلق رکھنے والے شخص نے دو خواتین کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل اسے دکان سے چوری کے الزام میں پولیس نے حراست میں لیا تھا تاہم ایک دن بعد اسے رہا کردیا تھا ۔

.......

/169