16 اکتوبر 2017 - 15:24
افریقی یونین کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان

افریقی یونین کمیشن کے سربراہ موسی فکی محمد نے ایک بیان میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افریقی یونین کمیشن کے سربراہ موسی فکی محمد نے ایک بیان میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ موسی فکی محمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک اہم سفارتی کامیابی ہے اور یہ ایک عالمی معاہدہ ہے جس پر تمام فریقوں کو عمل کرنا چاہیے افریقی یونین بھی اس معاہدے کی حمایت کرتی ہے۔

.......

/169