اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا نے خبردی ہے کہ عاشورا نامی ایک سو پچپن ملی میٹر کی ایران کی سیلف پروپیلڈ توپ کی رونمائی کی تقریب ایرانی فوج کے بری یونٹ کے پروڈکشن ہیڈکوارٹر میں منعقدہوئی۔
تقریب رونمائی ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کی موجودگی میں ہوئی۔
اس سے پہلے جنرل عبدالرحیم موسوی نے ایرانی فوج کے بری یونٹ کے شہید زرھرن آرمس پروڈکشن کمپلیکس اور پروڈکشن ہیڈکوارٹر میں منعقدہ فوجی ساز و سامان کی نمائش کا بھی معائنہ کیا جو بری فوج کے مختلف صنعتی تحقیقاتی مراکز میں تیار کئے گئے ہیں۔
فوج کے سربراہ کے ساتھ بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری اور بری فوج کے دیگر اعلی افسران نے بھی عاشورا نامی سیلف پروپیلڈ توپ کی تقریب رونمائی میں حصہ لیا۔
عاشورا نامی سیلف پروپیلڈ توپ ایک بڑا آٹومیٹک ہتھیار ہے جو ہیوی موٹرگاڑیوں پر نصب کیا جاتاہے اور دشمن کے مورچوں اور ان کی بھاری اور ہلکی گاڑیوں کو مختلف قسم کی منحنی اور سیدھی گولیوں سے تباہ کرسکتاہے۔یہ توپ اس بات کی توانائی رکھتی ہے کہ اپنا آپریشن انجام دے کر تیزی کے ساتھ اپنی جگہ تبدیل کرسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲