اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو میں ’’ڈاکٹر کیون بیرٹ ‘‘نے ٹرمپ کےاس بیان کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کسی بھی وقت ختم کیاجاسکتا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ کی حالیہ زہر افشانی کےپیچھے نیتن یاہو کے ہی ہاتھ کارفرماں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنا سخت اور دشمنانہ رویہ پیش کیا ہے ہم ان کی طرف سے شمالی کوریا اوراسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکیاں دینے کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ٹرمپ کے مسئلے کا ایران جوہری پروگرام سے کوئی لینا دینا نہیں بلکہ صیہونیت کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونیت کو بےنقاب اورمشرق وسطیٰ علاقے کی عوام کی ایک بڑی تعداد کے نظریات کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ موقف حقیقت پر مبنی ہےکہ فلسطین کی آزادی کیلئے صیہونیت کا خاتمہ لازمی ہے۔
انہوں نے ٹرمپ کو اسرائیل کو کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ نیتن یاہو کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔
قابل ذکر ہےکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اپنے خطاب میں کہاکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کسی بھی وقت ختم کیا جاسکتا ہے اوروہ معاہدے کو کانگریس میں بھیجیں گے اوراس میں تبدیلی لانے کیلئے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس دوران کانگریس اورہمارے اتحادیوں کےساتھ کسی حل تک نہیں پہنچے تو یہ معاہدہ ختم ہوجائےگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲